چاندنی پارک کی حالت زار

چاندنی پارک کی حالت زار

خواتین کی آبادی ہماری ملک کی نصف آبادی سے زیادہ ہے اور اس دور میں تفریح کی سہولیات خواتین کا بھی بنیادی حق ہے۔ وہاڑی کو پارکوں کا شہر کہا جاتا ہے مگر خواتین کے نام پر مختص واحد چاندنی پارک کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور یہ پارک بلدیہ کی عدم توجہی، وسائل کی عدم دستیابی اور عملے کی کمی کی وجہ سے کسی اجڑے گلشن کا منظر پیش کررہا ہے۔ بلدیہ سے ملنے والی معلومات کے مطابق جناح روڈ پر سنہ 1987ء میں چیئرمین بلدیہ چوہدری ظفر اقبال کے دور میں خواتین کے لیے مخصوص چاندنی پارک قائم ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح  6 مارچ 1987ء […]

کنول شازیہ بٹ: ایشین پاور لیفٹنگ چیمپئین

کنول شازیہ بٹ: ایشین پاور لیفٹنگ چیمپئین

 عمان میں گولڈ میڈلز جیتنے کے بعد اپنی ٹیم اور آفیشلز کے ہمراہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے سپورٹس میں حصہ لینے کو معیوب اور ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس گھٹن زدہ ماحول کے باوجود بھی وہاڑی شہر کی باہمت لڑکی کنول شازیہ بٹ نے عمان میں ہونے والی ایشین وومن پاور لفٹنگ چمپیئن شپ میں نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ اب وہ اولمپکس 2020ء میں گولڈ میڈل کے لیے پرعزم ہیں۔ شرقی کالونی  وہاڑی کی 30 سالہ کنو ل شازیہ بٹ کا تعلق گاما پہلوان اور بھولو برادران کے خاندان سے ہے اوران کے بڑے بھائی سہیل بٹ بھی ریسلر ہیں جو ان کے کوچ ہیں۔ […]

پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ لائبریری

پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ لائبریری

پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ لائبریری 28 مارچ 2017 | 11:00 دوپہر احسان باری میلسی سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر علاقہ سردار پور جھنڈیر میں واقع لائبریری تقریباً سوا سو سال پرانی ہے۔ 1890ء میں سردار پور جھنڈیر کے ایک زمیندار ملک غلام محمد کا علم سے ربط شروع ہو کر لفظوں سے محبت اور پھر کتابوں سے محبت میں تبدیل ہوتا گیا۔ ملک غلام محمد کی آمدنی کا بڑا حصہ کتب کی خریداری پہ صرف ہوتا تھا۔ 1936ء تک انہوں نے ہزاروں کتابیں جمع کر لیں اور جب ملک غلام محمد اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے تو علم و ادب کا یہ خزانہ اپنے نواسے میاں […]

آئندہ وہاڑی میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے جیتے گی: سعید خان منیس

آئندہ وہاڑی میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے جیتے گی: سعید خان منیس

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے سعیداحمدخان منیس نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجمن ارائیاں کے ضلعی صدر چودھری مقبول ارائیں، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری منیر احمد خان پہلون ،چےئرمین یوسی سید الطاف حسین شاہ، نواب احسن خان خاکوانی، صفدر عباس خان ماہنی، ملک ریاض مسوان، میاں وحید الرحمن، نوید انجم اور عبدالماجد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں سندھ کے عوام سے آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا بنانے کا وعدہ دیوانے کا خواب اور زمین بوس پارٹی کو باہر نکالنے کی […]

علاج ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے ہر سطح پر ہسپتال بنائے گئے ہیں وہاڑی میں بھی گزشتہ تین دہائیوں سے ضلع بھر کی عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملکی حالات میں تغیر آتا گیا اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے لیے انتہا پسند عناصر نے دہشت گردی کی کاروائیاں شروع کر دیں جس کے بعد ہر ادارے میں مناسب سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہاں روزانہ ہزاروں لوگ علاج معالجے کی غرض سے آتے ہیں وہاں سکیورٹی کے انتظامات نا ہونے برابر ہیں۔ہسپتال کے کل چار دروازے ہیں جن میں سے دو سکیورٹی کی وجہ سے بند کر دیے گئے جبکہ باقی دو دروازوں پر بھی کسی قسم کی چیکنگ کا نظام نہیں ہے۔علاج کی غرض سے آئے بستی شینہ مار کے رہائشی محمد اظہر نے بتایا کہ ہسپتال میں صحت کی سہولیات کسی حد تک تسلی بخش ہیں لیکن سکیورٹی کا کوئی خاص انتظام نہیں جس کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں کیونکہ ملک کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں خود کش دھماکوں کی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلاشبہ وہاڑی میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا لیکن انتظامیہ کو مکمل حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ہسپتال میں چالیس سے زائد اہلکاروں کی ضرورت ہے لیکن صرف سولہ اہلکار دیے گئے ہیں اور انہیں بھی ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر رکھا گیا۔”ڈاکٹر محمد فاروق” ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے سجاگ کو بتایا کہ انہیں تعینات ہوئے چار ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور تعیناتی کے بعد انہوں نے سکیورٹی کی کمی شدت سے محسوس کی جس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے بھی بات چیت بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو سکیورٹی کی ذمہ داری دینے کے بارے فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فاروق کے مطابق چالیس سے زائد اہلکاروں کی ضرورت ہے جنہیں تین شفٹوں میں تقسیم کیا جانا تھا لیکن انہیں صرف سولہ اہلکار دیے گئے جنہیں ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر رکھا گیا اور ساتھ یہ بات بھی بتائی کہ ان کی کارکردگی تسلی بخش ہونے کی صورت میں باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں ہسپتال میں تعینات کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آٹھ اہلکار دن اور آٹھ ہی رات کے وقت ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ایک تو ان کی تعداد ناکافی ہے اس کے علاوہ سول ڈیفنس کے اہلکار بہتر انداز میں تربیت یافتہ نہیں ہیں اس لیے ان سے سکیورٹی کا کام نہیں لیا جا رہا بلکہ وارڈز میں غیر متعلقہ افراد کو روکنے اور غلط پارکنگ سے روکنے سمیت اس قسم کے کام لیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اکثر اوقات لیبر روم، گائنی وارڈ اور آپریشن تھیٹر میں خواتین برہنہ حالت میں پڑی ہوتی ہیں جبکہ مرد حضرات بلا روک ٹوک داخل ہوتے ہیں جنہیں سول ڈیفنس عملے کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ حکومت پنجاب کو سکیورٹی کے حوالے سے سٹاف کی ثمری دو ماہ پہلے ہی بنا کر بھیج دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ چیف وارڈن سول ڈیفنس وہاڑی شیخ خالد مسعود ساجد نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار بہترین تربیت یافتہ ہیں اور ان کے پاس چالیس سے کہیں زیادہ لوگ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ سکیورٹی کی غرض سے باہر سے اہلکار منگوانے کی بجائے انہیں تعینات کرے کیونکہ یہ لوگ بہتر مہارت رکھنے کے باوجود بے روزگار ہیں۔سول ڈیفنس اہلکار محمد احسان اکرم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ڈیوٹی بھلے زیادہ ہے لیکن بیروزگاری سے یہ کام بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کا دورانیہ کم اور تنخواہ میں اضافہ ہو گا جس کے لیے ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دے رہا ہوں۔احسان اکرم کا کہنا ہے کہ تاحال غیر یقینی کی صورت حا ل ہے اگر انتظامیہ کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کر کے مستقل کر دیا جائے تو کام مزید بہتر ہو گا۔ہسپتال میں سکیورٹی کے مسائل ابھی تک موجود ہیں انتظامیہ اس معاملے میں جس حد تک سنجیدہ ہے اس کا اندازہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا بہر حال عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔

علاج ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے ہر سطح پر ہسپتال بنائے گئے ہیں وہاڑی میں بھی گزشتہ تین دہائیوں سے ضلع بھر کی عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملکی حالات میں تغیر آتا گیا اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے لیے انتہا پسند عناصر نے دہشت گردی کی کاروائیاں شروع کر دیں جس کے بعد ہر ادارے میں مناسب سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہاں روزانہ ہزاروں لوگ علاج معالجے کی غرض […]

‘ماڈل کورٹس کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے’

‘ماڈل کورٹس کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے’

‘ماڈل کورٹس کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے’ 8 اپریل 2017 | 1:47 دوپہر مبشر مجید ضلع وہاڑی سمیت پنجاب کے چار اضلاع میں یکم فروری کو ماڈل کورٹس قائم کی گئی تھیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی عدالتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن انصاف کی امید لگائے سینکڑوں افراد کئی کئی سال تک کورٹ کچہری کی خاک چھانتے ہیں مگر کیس کی طوالت ناصرف انہیں مایوسی کی طرف لے جاتی ہے بلکہ وہ مالی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں۔ سائلین کی اسی پریشانی کا دراک کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سید منصور علی شاہ کے حکم پر وہاڑی سمیت پنجاب کے […]

بادشاہی مسجد

بادشاہی مسجد

میلسی کی بادشاہی مسجد 10 اپریل 2017 | 5:33 شام مرید عباس خاور وہاڑی کی تحصیل میلسی سے دس کلومیٹر دور وہاڑی روڈ پر بستی ملک واہن صدیوں سے آباد ہے۔ اس آبادی میں چھٹے مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے عہد میں گورنر لداخ کے حکم پر ایک مسجد بنائی گئی جسے بادشاہی مسجد کا نام دیا گیا۔ لوگ بتاتے ہیں کہ یہاں ملک واہن ایک تباہ شدہ ٹیلہ ہے جس پر کسی وقت میں پورا شہر آباد تھا۔ ستارویں صدی عیسوی کے آخر اور اٹھارویں صدی کے آغاز میں یہاں بادشاہی مسجد اور صوفی بزرگ خواجہ ابوبکر کا مزار بنایا گیا۔ 1671 تا 1673 میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے […]

وہاڑی: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی پر ایک نظر

وہاڑی: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی پر ایک نظر

رواں سال ڈسرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع وہاڑی کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ معیشت کو رواں دواں رکھنے میں شہریوں کی جانب سے ادا کیا جانے والا ٹیکس بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعے کی سطح پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر قائم کئے گئے ہیں جو لوگوں سے ٹیکس کی وصولی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ دوسری جانب ادائیگیوں کے حوالے سے شہری لیت و لعل کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ ملکی حالات کے پیش نظر کاروبار کی صورت حال زیادہ بہتر نہیں ہے۔ گزشتہ چند سالوں کی نسبت رواں سال ٹیکس جمع کرنے کے عمل میں بہتری آئی ہے اور ضلع وہاڑی کی […]

کامسیٹس وہاڑی کے گولڈمیڈلسٹ طلبہ کے ساتھ ایک نشست

کامسیٹس وہاڑی کے گولڈمیڈلسٹ طلبہ کے ساتھ ایک نشست

کامسٹیس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی وہاڑی میں گزشتہ دنوں 101 ویں کانووکیشن کی تقریب ہوئی جس میں مختلف مضامین میں پاس آؤٹ ہونے والے طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ کنٹرولر امتحانات وہاڑی کیمپس محمد صفدر نے بتایا کہ 31 مارچ کو ہونے والے 101 ویں کانووکیشن میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے کل تین سو اٹھائیس طلباء و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف مضامین میں کل سولہ طلباء و طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کئے جن میں تین طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے تمام کیمپسز کے طلبہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیے۔ محمد صفدر کے مطابق ایم سی ایس کی طالبہ […]

وہاڑی کے بے ہنگم چوک اور بے جا یوٹرن حادثات کا سبب بن گئے

وہاڑی کے بے ہنگم چوک اور بے جا یوٹرن حادثات کا سبب بن گئے

شہر کی مختلف شاہرات پر ان گنت یو ٹرن حادثات میں آضافے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ وی چوک اور کشمیر چوک میں تاحال ٹریفک مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔ شہریوں محمد فاروق چودھری ، امام اسماعیل ، عبداللہ بھٹی سمیت دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں ہر پٹرول پمپ اور متعدد بڑی دوکانوں کے سامنے کلب روڈ اور ملتان روڈ پر یو ٹرن بنا دیے گئے۔ جس کی وجہ سے مین روڈ پر چلتی تیز رفتار ٹریفک کی زد میں موٹر سائیکل اور سست رو گاڑیوں چلانے والے آجاتے ہیں ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ وی چوک میں کثیر الاطراف ٹریفک ہے جس میں […]