بوریوالہ کا ‘آئرن مین’ 28 اپریل 2017 | 3:50 دن مبشر مجید محمد سلیم گنے کا جوس بیچ کر گزر اوقات کرتے ہیں تاہم تن سازی جیسا مہنگا شوق پال رکھا ہے۔ بوریوالہ کے رہائشی محمد سلیم جو گنے کی ریڑھی لگا کر گزر اوقات کرتے ہیں تاہم انہوں نے تن سازی جیسا مہنگا شوق پال رکھا ہے۔ 32 سالہ محمد سلیم نے سجاگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن ہی سے تن سازی کا شوق رہا ہے۔ “میرے محلے میں ٹیٹو قصائی نامی لڑکا رہتا تھا جو باڈی بلڈنگ کرتا تھا اور محلے کے لڑکے اس سے اتنا متاثر تھے کہ اسے “ٹارزن” کے نام سے پکارتے […]
ڈپٹی کمشنر حاجی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ دانش سکول ٹبہ سلطان پور کو جلد فعال کرنے کے لیے تعمیراتی کاموں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔ سکول کے گرلز اور بوائز حصوں میں داخلے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور تعمیراتی کمپنیوں کو ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حاجی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ دانش سکول میں داخلے کے لیے ماہانہ آمدن کی حد چھ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد غریب مزدور والدین کے ہونہار بچوں پر تعلیم کے دروازے کھولتے ہوئے انہیں ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے۔ ان […]
نوجوان طبقہ جہاں تعلیم، صحت، زراعت ،کھیلوں میں اپنے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کر رہا ہے وہیں اکثر لڑکے لڑکیاں اپنا زیادہ تر وقت فیس بک، واٹس ایپ اور ٹویٹر پر ضائع کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ غریب، نادار اور مستحق افراد کی مدد کرنا عام طور پر گھر کے بڑوں کی روایت رہی ہے اور خاص طور پر رمضان المبارک میں بہت سے ادارے اور افراد مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کا بندوبست کرتے ہیں جس میں زکوۃ، فطرانہ وغیرہ سے مدد کی جاتی ہے۔ لیکن وہاڑی میں موجود نوجوانوں کی ایک تنظیم نے اپنی ذاتی کوششوں سے ایسے مستحق افراد کی مدد کرنے کی ٹھانی […]
غالب اکیڈمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ ریاض احمد سَرا ایڈووکیٹ نے ایک ملاقات میں نمائندہ سجاگ سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کے علاوہ وہاڑی کی سر زمین ادبی حوالے سے بھی منفرد مقام رکھتی ہے۔ جہاں نثر اور شعر دونوں میں بے شمار اہل قلم ادبی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی کی دہائی سے غلام رسول انصاری نے وہاڑی میں فروغ ادب کا سلسلہ شروع کیا اسے آج تک سینئر و نوجوان شعراء آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ڈاکٹر وسیم عباس، شبیر احمد جعفری،ڈاکٹر اکرم عتیق، ادریس بادل، محمد اکرم باجوہ کے نام قابل ذکر ہیں اور شاعری […]
وی چوک کی تاریخ کیا ہے؟ 15 فروری 2017 | 5:03 شام مبشر مجید یکم جولائی 1976ء کے دن کو وہاڑی میں ہمیشہ تاریخی اہمیت حاصل رہےگی کیونکہ اس روز ملتان کی تحصیل وہاڑی کو ضلع کا درجہ دیا گیا تھا۔ اسی روز وہاڑی کی اہم شاہراہ دلی ملتان روڈ پر یادگار کے طور پر وکٹری کے نشان سے مزین وی چوک کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا جسے بعد ازاں باقاعدہ پارک میں تبدیل کر دیا گیا۔ وی چوک نا صرف ضلع بننے کی یادگار کے حوالے سے جانا جاتا ہے بلکہ اسے وہاڑی کا سب سے اہم لینڈ مارک بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس چوک سے پورے […]
پرائیویٹ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں اور لاری اڈے پر سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں میونسپل کمیٹی کے اہل کاروں کی سرپرستی میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹروں نے پروونشل ہائی وے کی جگہ پر ویگن اور ٹیکسی سٹینڈ قائم کر رکھے ہیں۔ سرکاری عملہ ناجائز ٹرانسپورٹ کے اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے مسافروں کو سییکورٹی خدشات ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریاض گجر نے حکومتی احکامات کی روشنی میں اڈوں کا معائنہ کیا تو بسیں اور ویگنیں کھڑی کرنے کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کے پاس زاتی جگہ موجود نہ تھی نقشہ میں جو جگہ اڈے منظور کرواتے ہوئے پارکنگ […]
ملکی ثقافت کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کو ثقافت کے قریب لانے کے لیے متعدد تعلیمی ادارے کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں جس سے نئی نسل کو اپنی روایات اور رسم و رواج کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ سپیرئیر کالج وہاڑی میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے علاوہ طلبہ کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کالج کے تمام طلباء کو دو ہاؤسز بنائے گئے جن میں طلباء کے دو ہاؤس امجد اور قمر ہاؤس اور اسی طرح طالبات کے سعدیہ اور جویریہ کے نام سے الگ الگ ہاؤس بنائے گئے تھے۔ سعدیہ […]
بہاؤالدین زکریا یونیوسٹی سب کیمپس وہاڑی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب اور آگاہی واک کاا ہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت کیمپس ڈائریکٹر سید نثار حسین شاہ نے کی۔جبکہ مہمانوں میں سینئر قانون دان وہاڑی بار لبنیٰ احتشام ایڈووکیٹ، نگہت سلطانہ، حلیمہ سعدیہ، اقراء فیض، روزینہ شامل ہیں۔ تقریب میں طالبات کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی خواتین کے حقوق اور معاشرے میں خواتین کے کردار و مقام پر روشنی ڈالی۔ طلباء و طالبات نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں عورت کو مساوی حقوق حاصل ہیں عورت کا رشتہ بیٹی، بہن، بیوی اور ماں تمام صورتوں میں قابل عزت ہے۔ زمانہ جاہلیت […]
ایس ایچ او تھانہ لڈن مرزا رحمت علی بابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے جرائم کے خاتمہ کے لیے مجرموں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کررہی ہے۔ میں اپنے تھانہ کی حدود میں کسی کو بھی کسی شریف اور عزت مند شہری کی عزت اچھالنے نہیں دوں گا جو بھی زیادتی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کے احکامات کے مطابق 24 گھنٹے سائلین کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں اور مجھ سے ملنے کے لئے کسی کو انتظار کرنے کی ضرورت کرنی پڑے […]
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کمیٹی روم میں پنجاب حکومت کے ‘زیور تعلیم پروگرام’ کے سلسلے میں طالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے۔ ایس این اے شیخ خرم سلیم اور ڈی ڈی ای او سیکنڈری اسرارالحق لنگاہ بھی اس دوران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکو مت بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس مقصد کے تحت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کی طالبات کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ دو سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا اس وظیفہ کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے زیور […]