وہاڑی میں محکمہ صحت کو سرکاری ہسپتال میں ادویات کی ضرورت ہو، وارڈز میں ایئرکنڈیشنڈ لگوانے کی ضرورت ہو یا کوئی اور کسی قسم کی مدد کی ضرورت، شہر کی مرکزی انجمن تاجران نے ہر قسم کا تعاون کیا ہے۔ “ارشاد حسین بھٹی” ارشاد حسین بھٹی مرکزی انجمن تاجران کے صدر ہیں، وہ کہتے ہیں کہ انہیں یہ جان کر شدید مایوسی ہوئی جب انہیں علم ہوا کہ محکمہ صحت کے زیر استعمال رہنے والی کئی گاڑیاں ناکارہ کر کے کھڑی کر دی گئی ہیں۔ “اگر کسی شخص کے ذاتی استعمال میں کوئی مشینری یا گاڑی ہو اور وہ استعمال کے قابل نہ رہے تو ایسی اشیاء کو فروخت کر […]
ضلع وہاڑی کی تین تحصیلوں میں لگ بھگ پونے آٹھ سو گاؤں ہیں جن میں سے 133 گاؤں ایسے ہیں جن کی آبادی پانچ ہزار سے زائد ہے۔ ان افراد کو فراہم کی گئی صحت کی سہولیات کی بات کی جائے تو ضلع بھر میں 115 بنیادی مراکزِ صحت اور ڈسپنسریاں چودہ دیہی مراکزِ صحت اور چار بڑے ہسپتال شامل ہیں۔ آبادی کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ سہولیات یہاں بسنے والے افراد کے لیے ناکافی ہیں۔ جہاں یہ سہولیات ناکافی ہیں وہیں پر یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ آیا ان ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر عملہ بھی موجود ہے یا نہیں۔ ایسا ہی ایک دیہی مرکزِ […]
کسی بھی کاروبار میں نت نئے طریقوں کو متعارف کرائے بغیر ترقی ممکن نہیں کیونکہ اب روایتی طرز تجارت پر انحصار کرنا ترقی کے راستے روکنے کے مترادف ہے۔ علاقے میں تجارت کے فروغ اور تاجروں کو دریش ممکنہ مسائل کے حل کے لیے حکومت کی وزارتِ تجارت کے تحت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کیے گئے ہیں۔ “کسی بھی علاقے میں چیمبر آف کامرس کا مقصد علاقہ کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور دوکانداروں کو درپیش مسائل حل کرنا، ان کے کاروبار میں بہتری کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا، تاجروں اور کاشتکاروں کو مختلف مسائل اور ٹیکنالوجی کے بارے میں مہارت فراہم کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔” […]
ضلع وہاڑی زراعت کےحوالے سے ملک بھر میں خاص اہمیت کا حامل ضلع گردانا جاتا ہے۔ جنوبی پنجاب کا یہ ضلع بہت سی فصلوں کی پیداوار کے لیے مشہور ہے لیکن اس علاقے کی وجہ شہرت کپاس کی فصل ہے اور اس علاقے کو “کاٹن بیلٹ” کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کل پیداوار کا اسی فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے دس اضلاع میں پیدا ہوتا ہے جن میں وہاڑی کا پانچواں نمبر ہے۔ گزشتہ برس ضلع بھر میں کپاس کی تقریباً آٹھ لاکھ گانٹھیں پیدا ہوئیں جو صوبہ کی کل پیداوار کا تقریباً دس فیصد ہیں۔ زراعت کےحوالے اس اہمیت کے پیشِ نظر وہاڑی […]
سابق امیدوار چیئرمین ضلع کونسل و لیگی رہنما زاہد اقبال چودھری نے نمائندہ سجاگ سے ایک ملاقات میں کہا کہ حلقہ این اے 169 میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ درجنوں دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی سے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے آئندہ بھی کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہاڑی شہر میں سوئی گیس آئے تیرہ سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں سوئی گیس کی رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے تمام علاقوں پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ حکومت کو بھجوائی ہے بہت جلد ناصرف شہر بلکہ پانچ کلو میٹر […]
وہاڑی کی تحصیل بورے والا تعلیم، کھیل اور ادبی حوالے سے بہت سی انفرادی خوبیوں سے مالا مال ہے۔ ادبی حوالے سے بورے والا میں بہت سی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ جن میں مجلس میاں محمد ایک ایسی ادبی تنظیم ہے۔ جس نے بہت سے نامور شعراء کو نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی سطح پر بھی اس شہر کی پہچان بنایا ہے۔ اس تنظیم کے ایک رکن شاعر محمود غزنی بھی ہیں۔ محمود غزنی 16 اکتوبر 1956ء میں بورے والا کے ایک محنت کش گھرانے میں پیدا ہوئے۔ میٹرک تک تعلیم ایم سی سکول بورے والا اور ایف اے گورنمنٹ کالج بورے والا سے کیا۔ اسی دوران انہوں نے بورے […]
ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کو وہاڑی میں تعینات چھ ماہ ہو گئے جس دوران انہوں نے وہاڑی میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے چند اقدامات کیے۔ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو پُر کرنے کے لیے انہوں نے بہت سے اقدام کئے جس سے جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں ڈی پی او نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز میں ایک […]
وہاڑی میں سانپ کے ڈسے اور کتے کاٹے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے ویکسین کی بر وقت فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ واضع رہے جو ضلعی محکمہ صحت کے مطابق باقی اضلاع میں ویکسین کی کمی ہے جبکہ وہاڑی واحد ضلع ہے جہاں ویکسین موجود ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے بتایا کہ ویکسین کی دستیابی کے باعث گزشتہ چھ ماہ میں سانپ اور کتے کے کاٹے کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سیلاب کے آثار نمایاں […]
کرپشن
دالیکشن