20 جون 2017 | 5:34 شام مبشر مجید ضلع وہاڑی کی 80 فیصد آبادی کا براہ راست انحصار زراعت پر ہے۔ 1998میں پورے صوبہ سندھ سے زیادہ کپاس پیدا کر کے کاٹن کنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے ضلع وہاڑی کی 80 فیصد آبادی کا براہ راست انحصار زراعت پر ہے۔ کپاس، گندم، مکئی، کماد اور چاول کا شمار ضلع کی بڑی فصلوں میں ہوتا ہے اس کے علاوہ سبزیاں اور پھل پیدا کرنے میں بھی وہاڑی پنجاب بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ضلع وہاڑی کا کل رقبہ 10 لاکھ 80 ہزار 622 ایکڑ ہے جس میں نو لاکھ 78 ہزار 180 ایکڑ قابل کاشت ہے۔ اگر تحصیل کے حساب سے دیکھا جائے تو […]
عام شہری ریسکیو محافظ بن سکتے ہیں: عبدالحق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عابد بھٹی کے مطابق ریسکیو 1122 نے ضلع وہاڑی میں مریض منتقلی سروس کے تحت ماہ فروری میں آر ایچ سی، تحصیل و ضلعی ہیڈکوراٹرز ہسپتال سے انتہائی تشویشناک حالت کے 333 مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ منتقل کیا ہے۔ ریسکیو 1122کی ایمبولینس مریضوں کی معمول کی منتقلی اور میت لیجانے کے لیے استعمال نہیں کی جاتی۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالحق کے مطابق کہ ریسکیو 1122 کا کمیونٹی ونگ عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ریسکیو 1122 میں بطور ریسکیو محافظ شمولیت اختیار کر کے عام شہری بھی محفوظ معاشرے […]
بانی ضلع میاں خورشید انورکی خدمات ناقابل فراموش ہیں: نیرب خورشید خورشید انور لائرز فورم کے سربراہ میاں نیرب خورشید نے نوجوان سیاسی کارکنوں، وکلاء اور کونسلرز بلدیہ کی طرف سے بانی ضلع کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن اقبال چودھری، حسنین سلیم، راؤ عرفان الٰہی، چودھری عثمان شاہد، ڈاکٹر احسن رحمان بدھ، ڈاکٹر شاہ زین خالد، سیماب احمد میو، حافظ سلیمان لطیف، چودھری سرفراز احمد، حافظ عامر بلوچ، ڈاکٹر احمد بشیر خان ڈاہا، ڈاکٹر احسان دانش، ڈاکٹر شیخ شجاع الرحمٰن، کونسلرز بلدیہ چودھری نعیم خالد، نادر علی بھٹی، محمد حنیف سندھی ندیم شیروانی، شاہد نیاز بھٹو اور چودھری سجاد […]
پاکستان مسلم لیگ ن کی سرکاری مشینری اور وسائل کا استعمال عوام کی ہمدردیاں نہیں حاصل کر سکتا۔ حلقے کے ووٹرز پر مختلف حربوں سے دباؤ ڈال کر ان کی وفا داریاں تبدیل کروانے کے لیے حکومتی نمائندوں کو پی ٹی آئی ورکرز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر حکومتی مشینری نے ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 232 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی امیدوار عوامی ردعمل دیکھ […]
دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے لیے ایک ارب دو کروڑ 30 لاکھ کی منظوری ایم این اے سعید احمد خان منیس نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کے ہمراہ ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کی عمارت کا معائنہ کیا۔ ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز سید منصور علی شاہ نے منصوبہ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 100 ایکڑ پر مشتمل دانش سکول کے منصوبہ کی 10 ہزار فٹ طویل چار دیواری کا نو ہزار فٹ حصہ تعمیر کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، تعمیراتی کام کو آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کر کے کام شروع […]
پاکستان میں سرکاری سطح پر پہلے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح 18 اگست کو ہوا پنجاب رورل سپورٹ پروگرام وہاڑی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر نے دوردراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کے علاج کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ وہاڑی وہ پہلا ضلع ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیلی میڈیسن پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جو کامیابی سے جاری ہےَ پنجاب رورل سپورٹ پروگرام وہاڑی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر چودھری توقیر اکرام نے سجاگ کو بتایا کہ ضلع کے تمام 74 بنیادی مراکز صحت پی آر ایس پی کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 74 میں سے […]
جلہ جیم کے رہائشی مقامی بزرگ کے مطابق یہ حویلی تقریباً 180 سال پرانی ہے تحصیل میلسی کے علاقے جلہ جیم میں ہندوستان کے مشہور دت خاندان کی تاریخی حویلی واقع ہے جو اپنے مخصوص اور دیدہ زیب طرز تعمیر کی بدولت اپنی مثال آپ ہے مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے حویلی کی تاریخی عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی قدیم ترین تحصیل ہے جہاں آبادی اور انسانی تاریخ کے کئی سو سال پرانے قدیم آثار ملتے ہیں۔ میلسی میں اورنگزیب عالمگیر کی بنائی ہوئی مساجد ملک واہن اور جلہ جیم میں واقع ہیں اس کے علاوہ وہاڑی کے پہلے حکمران […]
ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ 10 ہزار سے زائد کالز موصول ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 وہاڑی ڈاکٹر عابد حسین کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو کنٹرول روم میں کل 10 ہزار 55 ٹیلیفون کالز موصول ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں صرف 945 کالز ایمرجنسی سے متعلق تھیں جن پر ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو فوری امداد فراہم کی گئی۔ ان میں 350 ٹریفک حادثات، نو آگ لگنے کے واقعات، 39 کرائم کیسز، دو پانی میں ڈوبنے کے اور میڈیکل ایمرجنسی و دیگر حادثات کے 545 واقعات شامل ہیں۔ ڈاکٹر عابد حسین ظفر کے مطابق ان تمام واقعات میں 528 متاثرین کو […]
آج کے ٹیکنالوجی جدید دور میں بچے ویڈیو گیمز، انٹرنیٹ، کیبل، ڈش، ٹی وی اور سمارٹ فونز کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں جس وجہ سے فزیکل کھیلوں کی سرگرمیاں کم ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ وہاڑی کے ایک نوجوان نے بچوں کو فزیکل کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک قدم اٹھایا جو آہستہ آہستہ سکلز اپ سپورٹس اکیڈمی کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ سکلز اپ سپورٹس اکیڈمی شرقی کالونی کی مین مارکیٹ میں واقع ہے جہاں 75 سے زائد بچے پانچ مختلف کھیلوں میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔ ایسی جدید سپورٹس اکیڈمیاں لاہور، کراچی یا اسلام آباد میں تو دیکھنے میں آتی ہے مگر وہاڑی […]
‘آئیے دیکھیئے ہم فروغ تعلیم کے لیے کیسے کوشاں ہیں’ 12 نومبر 2016 | 1:12 دوپہر احسان باری سکول میں دو ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں پنجاب میں سرکاری سکولوں کے باہر لکھا نظر آتا ہے جس پر نمایاں الفاظ میں لکھا ہوتا ہے، ‘آئیے دیکھیئے ہم کیسے فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں’ مگر کئی سرکاری سکول ایسے بھی ہیں جو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہاڑی کے تاریخی تعلیمی ادارے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا شمار بھی ایسے ہی چند سکولوں میں ہوتا ہے جو اپنی کارکردگی کے باعث جداگانہ پہچان رکھتا ہے۔ شہر کے عین وسط میں جناح روڈ […]