179

عورت کاجائیداد میں حصہ معاف نہیں کیا جا سکتا: سید نثار حسین

بہاؤالدین زکریا یونیوسٹی سب کیمپس وہاڑی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب اور آگاہی واک کاا ہتمام کیا گیا۔
تقریب کی صدارت کیمپس ڈائریکٹر سید نثار حسین شاہ نے کی۔جبکہ مہمانوں میں سینئر قانون دان وہاڑی بار لبنیٰ احتشام ایڈووکیٹ، نگہت سلطانہ، حلیمہ سعدیہ، اقراء فیض، روزینہ شامل ہیں۔

تقریب میں طالبات کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی خواتین کے حقوق اور معاشرے میں خواتین کے کردار و مقام پر روشنی ڈالی۔

طلباء و طالبات نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں عورت کو مساوی حقوق حاصل ہیں عورت کا رشتہ بیٹی، بہن، بیوی اور ماں تمام صورتوں میں قابل عزت ہے۔

زمانہ جاہلیت میں بیٹیوں کو بوجھ سمجھا جاتا تھا جس کی نفی اسلام نے کی ۔تقریب کا مقصد خواتین کے حقوق کے حوالے سے طلباء و طالبات میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ معروف قانون دان لبنیٰ احتشام ایڈووکیٹ نے کہا کہ لڑکی کو اسلام اور قانون پسند کی شادی کا حق دیتا ہے۔

لیکن ہمارے معاشرے میں بیٹیوں سے ان کی پسند پوچھنا گوارا نہیں کیا جاتا جس سے مسائل جنم لیتے ہیں ۔
ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ نے بتایا کہ خواتین کا جائیداد میں حصہ قرآن کی رو سے معاف نہیں کیا گیا لیکن ہمارے ہاں بہنوں بیٹیوں سے حصہ معاف کرا لیا جاتا ہے۔

اگر وہ حقوق کا مطالبہ کریں تو ان سے قطع تعلق اپنانے میں بھی دیر نہیں کی جاتی جو معاشرے کا المیہ ہے۔اسلام نے عورت کو نمایاں مقام دیا ہے لیکن اب یہ ذمہ داری مردوں پت عائد ہوتی ہے کہ ان کے جائز حقوق دینے میں کس حد تک سنجیدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں