میاں ثاقب خورشید نے ضلع کچہری میں ٹف ٹائل منصوبے کا افتتاح کر دیا

میاں ثاقب خورشید نے ضلع کچہری میں ٹف ٹائل منصوبے کا افتتاح کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے ڈسٹرکٹ بار میں سولنگ کی جگہ ٹف ٹائل منصوبہ مکمل ہونے پر وکلاء کی طرف سے منعقدہ اظہار تشکر تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملک شبیر اعوان، مسعود ظفر چودھری، شیخ مجید سالک، چودھری شہزاد نواز، میاں افضل برکات، میاں غفور احمد، ندیم اکرم، پرویز چودھری، محمد نذیر، محمد اکرم تارڑ، عمران حیدری، رفاقت علی شاہ، محمد اکرم ربانی، عبداللہ خان، زاہد سرویا، نوازش علی گجر، رائے محمد یار کھرل، علی رضا چودھری، چودھری محمد اسلم گجر، طاہر محمود جوئیہ، عادل سیٹھی، چودھری نعیم خالد، رائے نور کھرل، چودھری سعید و دیگر موجود تھے۔ […]

سرائیکی زبان، تحریک اور سیاسی ناکامیوں کے بُنیادی عوامل سرائیکی زبان، تحریک اور سیاسی ناکامیوں کے بُنیادی عوامل

سرائیکی زبان، تحریک اور سیاسی ناکامیوں کے بُنیادی عوامل سرائیکی زبان، تحریک اور سیاسی ناکامیوں کے بُنیادی عوامل

سرائیکی زبان، تحریک اور سیاسی ناکامیوں کے بُنیادی عوامل 16 مئی 2017 | 10:56 صبح ذوالفقار علی لُنڈ سرائیکی زبان کم و بیش پورے پاکستان میں سمجھی اور بولی جاتی ہے اور اس کے بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔سرائیکی زبان ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، ٹانک، میانوالی، خوشاب، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، وہاڑی، لودھراں، جھنگ اور پاک پتن کے اضلاع میں بولی جانے والی اکثریتی عوام کی زبان ہے۔ یہ زبان سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی اچھی خاصی تعداد میں بولی اور سمجھی جاتی ہے 1960ء کی دہائی میں سرکاری دستاویزات خصوصا مردم شماری میں مادری زبانوں کے کالم میں […]

وہاڑی میں کپاس کا دور پھر سے واپس آئے گا

وہاڑی میں کپاس کا دور پھر سے واپس آئے گا

ضلع وہاڑی کپاس کی کاشت کے حوالے سے آئیڈیل علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے ’’کاٹن کنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لیکن گزشتہ چند سال سے کاشتکاروں کو کپاس سے وہ ثمرات حاصل نہیں ہو رہے جو اس علاقے کی خاصیت ہے۔ کپاس کی کاشت بارے مفید مشوروں، ممکنہ مسائل اور ان کے حل اور نئی ریسرچز بارے کسانوں کو آگاہ کرنے کے لیے محکمہ زراعت توسیع اور کراپ لائف پاکستان کے اشتراک سے نجی میرج ہال میں سیمینار برائے ‘فروغ کپاس’ منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں صوبائی سیکرٹری زراعت کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ظفر یاب حیدر، کاٹن ریسرچ باٹنسٹ ڈاکٹر غلام […]

ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ جیل

ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ جیل

ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ملک محمد عاصم نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا معائنہ کیا۔ اس دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 16 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا انہوں نے ویمن بارک، نو عمر وارڈ اور جیل ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ملک محمد عاصم نے جیل کے حفاظتی نظام کو بھی چیک کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اورجیل انتظامات بہتر کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کی کاوشوں کو سراہا اس دورا ن سول جج فیصل محمود ، […]

وہاڑی کی باہمت طالبہ: فرحانہ حنیف

وہاڑی کی باہمت طالبہ: فرحانہ حنیف

ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کے لیے تعلیم حاصل کرنا تو دور اپنی زندگی کی گاڑی چلانے میں بھی بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر ایسے میں وہ اپنی تمام تر توانائیاں حصول تعلیم کے لیے صرف کرتے ہیں اس سے بڑی ہمت کی مثال معاشرے میں ملنا مشکل ہے۔ ایسی ہی ایک باہمت طالبہ ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں 97 ڈبلیو بی کی رہائشی فرحانہ حنیف ہے جو دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہونے کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ہاتھ نہ ہونے کے باوجود اپنے الفاظ کو خاموش نہیں ہونے دیا اور بائیں پاؤں سے لکھ کر […]

وی ایچ 327: کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی کا شاہکار

وی ایچ 327: کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی کا شاہکار

ضلع وہاڑی کو کپاس کی پیداوار کے حوالے سے ملک بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور یہاں کپاس پر تحقیق کے لیے قائم کیا گیا ادارہ ‘کاٹن ریسرچ اسٹیشن’ کپاس کی بہتر پیداوار کی حامل اقسام تیار کر کے کسانوں کو فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی آئی جس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک کپاس کی بہتر اقسام کی عدم دستیابی بھی ہے۔ کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی نے کپاس کی بہتر اقسام تیار کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے اور بی ٹی ورائٹی وی-ایچ 327 تیار کی جو دیگر اقسام کے مقابلے میں بہتر اور […]

ناجائز قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، عمر سعید ملک

ناجائز قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، عمر سعید ملک

تھانہ لڈن کے علاقہ میں مبینہ قبضہ کے معاملہ میں اشفاق دولتانہ مرحوم کی بیوہ شہلاء گیلانی کی درخواست پر تھانہ لڈن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی۔ درخواست کے مطابق مقدمہ نمبر 256/17 بجرم بی۔ 379/506  ت پ تھانہ لڈن درج رجسٹر کیا گیا۔ مبینہ قبضہ کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی خواہ فریقین کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں تاہم خاندانی اراضی کی تقسیم کا معاملہ محکمہ مال کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔ ڈی پی […]

عائشہ نذیر جٹ نے وہاڑی چیمبر کا دورہ کیا

عائشہ نذیر جٹ نے وہاڑی چیمبر کا دورہ کیا

معروف سیاسی رہنما و بزنس وومن عائشہ نذیر جٹ نے وہاڑی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ تقریب میں آصف علی چوہدری سینئر نائب صدر، سید شیراز رضا کاظمی نائب صدر، خالد محمود سابقہ صدر، غظنفر علی سابقہ سینئر نائب صدر، ملک اظہر اعوان، زاہد جاوید، اعظم خان، آصف رضا برانہ، شکیل نواز ڈھلوں، عابد مسعود، خورشید انور سیکرٹری جنرل اور بہت سے کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ عائشہ نذیر جٹ کے دورہ کا مقصد وہاڑی چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو’ انسٹیٹیوشن بلڈنگ’ پر تربیت دینا تھا۔ عائشہ نذیر جٹ نے اپنے لیکچر کے دوران بتایا کہ کِن اقدامات کی بنا پر اپنے چھوٹے کاروبار کو […]

انجمن آڑھتیاں متنازعہ کیوں؟

انجمن آڑھتیاں متنازعہ کیوں؟

غلہ منڈی وہاڑی 1927 میں قائم ہوئی اور قیام پاکستان کے بعد سے انجمن آڑھتیاں کا باقاعدہ ہر دو سال بعد انتخاب ہوتا ہے۔ گزشتہ دس سال سے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے دو گروپوں میں ہلکی پھلکی نوک جھونک ہوتی رہی ہے۔ جن میں ایک راؤ تسلیم خان اور دوسرا چودھری مشتاق گوجر گروپ ہے۔ انہی دوگ روپوں میں گزشتہ دس سال سے الیکشن ہوتا ہے اور دونوں میں سے ایک گروپ فتح سے ہمکنار ہوتا ہے۔ لیکن چند سال قبل یہ معاملہ شدت اختیار کر گیا تب سے اقدار کی جنگ کے لیے دونوں گروپ ایک دوسرے کے انتہائی مخالف نظر آئے۔ گزشتہ چند دن سے دونوں گروپوں […]

رمضان بازار، ریلیف دے رہا ہے یا تکلیف

رمضان بازار، ریلیف دے رہا ہے یا تکلیف

ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب بھر کے شہروں میں رمضان بازار لگائے گئے ہیں جن کا مقصد سستے داموں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے۔ کیا پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہو پائے گی؟ اس حوالے سے نمائندہ سجاگ نے عام بازار کا رمضان بازار سے موازنہ کیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے لگائے جانے والے سٹال پر خاص طور پر گھی، کوکنگ آئل اور چینی کو فوکس کیا گیا ہے۔ سٹال انچارج اظہر ندیم چاولہ بتاتے ہیں کہ ان کے پاس آغاز بناسپتی اور گھی بھاری مقدار میں موجود ہے گھی عام بازار کی قیمت 120 کے مقابلے میں 116 […]