وہاڑی میں سرکاری ہائی سکولوں کی تعداد ایک سو 77 ہے ان میں سے سب سے پرانا سکول گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہے جو قیام پاکستان سے قبل 1925ء میں بنایا گیا تھا۔ اس وقت سکول میں دو ہزار سے زائد طالب علم زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
وہاڑی کا ماڈل سکول 1925ء میں قائم ہوا لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ کالجز موجود ہیں۔ وہاڑی میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول موجود تھا جسے 1968ء میں کالج، 1980ء میں ڈگری کالج اور 1999ء میں پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دے دیا گیا۔لڑکیوں کے لیے گورنمنٹ کالج 1974ء میں قائم ہوا جسے سال 1999ء میں پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دے دیا گیا۔صحت:وہاڑی میں دو سو بیڈز کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود ہے جو وہاڑی کی آبادی کے لیے ناکافی ہے۔ ڈی ایچ کیو میں چھ سو بیڈز پر مشتمل بلڈنگ کی تعمیر تاحال تاخیر کا شکار ہے