بانی ضلع میاں خورشید انورکی خدمات ناقابل فراموش ہیں: نیرب خورشید خورشید انور لائرز فورم کے سربراہ میاں نیرب خورشید نے نوجوان سیاسی کارکنوں، وکلاء اور کونسلرز بلدیہ کی طرف سے بانی ضلع کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن اقبال چودھری، حسنین سلیم، راؤ عرفان الٰہی، چودھری عثمان شاہد، ڈاکٹر احسن رحمان بدھ، ڈاکٹر شاہ زین خالد، سیماب احمد میو، حافظ سلیمان لطیف، چودھری سرفراز احمد، حافظ عامر بلوچ، ڈاکٹر احمد بشیر خان ڈاہا، ڈاکٹر احسان دانش، ڈاکٹر شیخ شجاع الرحمٰن، کونسلرز بلدیہ چودھری نعیم خالد، نادر علی بھٹی، محمد حنیف سندھی ندیم شیروانی، شاہد نیاز بھٹو اور چودھری سجاد […]
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے سعیداحمدخان منیس نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجمن ارائیاں کے ضلعی صدر چودھری مقبول ارائیں، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری منیر احمد خان پہلون ،چےئرمین یوسی سید الطاف حسین شاہ، نواب احسن خان خاکوانی، صفدر عباس خان ماہنی، ملک ریاض مسوان، میاں وحید الرحمن، نوید انجم اور عبدالماجد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں سندھ کے عوام سے آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا بنانے کا وعدہ دیوانے کا خواب اور زمین بوس پارٹی کو باہر نکالنے کی […]
بوریوالہ کا ‘آئرن مین’ 28 اپریل 2017 | 3:50 دن مبشر مجید محمد سلیم گنے کا جوس بیچ کر گزر اوقات کرتے ہیں تاہم تن سازی جیسا مہنگا شوق پال رکھا ہے۔ بوریوالہ کے رہائشی محمد سلیم جو گنے کی ریڑھی لگا کر گزر اوقات کرتے ہیں تاہم انہوں نے تن سازی جیسا مہنگا شوق پال رکھا ہے۔ 32 سالہ محمد سلیم نے سجاگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن ہی سے تن سازی کا شوق رہا ہے۔ “میرے محلے میں ٹیٹو قصائی نامی لڑکا رہتا تھا جو باڈی بلڈنگ کرتا تھا اور محلے کے لڑکے اس سے اتنا متاثر تھے کہ اسے “ٹارزن” کے نام سے پکارتے […]
نوجوان طبقہ جہاں تعلیم، صحت، زراعت ،کھیلوں میں اپنے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کر رہا ہے وہیں اکثر لڑکے لڑکیاں اپنا زیادہ تر وقت فیس بک، واٹس ایپ اور ٹویٹر پر ضائع کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ غریب، نادار اور مستحق افراد کی مدد کرنا عام طور پر گھر کے بڑوں کی روایت رہی ہے اور خاص طور پر رمضان المبارک میں بہت سے ادارے اور افراد مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کا بندوبست کرتے ہیں جس میں زکوۃ، فطرانہ وغیرہ سے مدد کی جاتی ہے۔ لیکن وہاڑی میں موجود نوجوانوں کی ایک تنظیم نے اپنی ذاتی کوششوں سے ایسے مستحق افراد کی مدد کرنے کی ٹھانی […]
وی چوک کی تاریخ کیا ہے؟ 15 فروری 2017 | 5:03 شام مبشر مجید یکم جولائی 1976ء کے دن کو وہاڑی میں ہمیشہ تاریخی اہمیت حاصل رہےگی کیونکہ اس روز ملتان کی تحصیل وہاڑی کو ضلع کا درجہ دیا گیا تھا۔ اسی روز وہاڑی کی اہم شاہراہ دلی ملتان روڈ پر یادگار کے طور پر وکٹری کے نشان سے مزین وی چوک کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا جسے بعد ازاں باقاعدہ پارک میں تبدیل کر دیا گیا۔ وی چوک نا صرف ضلع بننے کی یادگار کے حوالے سے جانا جاتا ہے بلکہ اسے وہاڑی کا سب سے اہم لینڈ مارک بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس چوک سے پورے […]