20 جون 2017 | 5:34 شام مبشر مجید ضلع وہاڑی کی 80 فیصد آبادی کا براہ راست انحصار زراعت پر ہے۔ 1998میں پورے صوبہ سندھ سے زیادہ کپاس پیدا کر کے کاٹن کنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے ضلع وہاڑی کی 80 فیصد آبادی کا براہ راست انحصار زراعت پر ہے۔ کپاس، گندم، مکئی، کماد اور چاول کا شمار ضلع کی بڑی فصلوں میں ہوتا ہے اس کے علاوہ سبزیاں اور پھل پیدا کرنے میں بھی وہاڑی پنجاب بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ضلع وہاڑی کا کل رقبہ 10 لاکھ 80 ہزار 622 ایکڑ ہے جس میں نو لاکھ 78 ہزار 180 ایکڑ قابل کاشت ہے۔ اگر تحصیل کے حساب سے دیکھا جائے تو […]
بانی ضلع میاں خورشید انورکی خدمات ناقابل فراموش ہیں: نیرب خورشید خورشید انور لائرز فورم کے سربراہ میاں نیرب خورشید نے نوجوان سیاسی کارکنوں، وکلاء اور کونسلرز بلدیہ کی طرف سے بانی ضلع کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن اقبال چودھری، حسنین سلیم، راؤ عرفان الٰہی، چودھری عثمان شاہد، ڈاکٹر احسن رحمان بدھ، ڈاکٹر شاہ زین خالد، سیماب احمد میو، حافظ سلیمان لطیف، چودھری سرفراز احمد، حافظ عامر بلوچ، ڈاکٹر احمد بشیر خان ڈاہا، ڈاکٹر احسان دانش، ڈاکٹر شیخ شجاع الرحمٰن، کونسلرز بلدیہ چودھری نعیم خالد، نادر علی بھٹی، محمد حنیف سندھی ندیم شیروانی، شاہد نیاز بھٹو اور چودھری سجاد […]
دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے لیے ایک ارب دو کروڑ 30 لاکھ کی منظوری ایم این اے سعید احمد خان منیس نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کے ہمراہ ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کی عمارت کا معائنہ کیا۔ ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز سید منصور علی شاہ نے منصوبہ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 100 ایکڑ پر مشتمل دانش سکول کے منصوبہ کی 10 ہزار فٹ طویل چار دیواری کا نو ہزار فٹ حصہ تعمیر کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، تعمیراتی کام کو آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کر کے کام شروع […]
پاکستان میں سرکاری سطح پر پہلے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح 18 اگست کو ہوا پنجاب رورل سپورٹ پروگرام وہاڑی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر نے دوردراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کے علاج کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ وہاڑی وہ پہلا ضلع ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیلی میڈیسن پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جو کامیابی سے جاری ہےَ پنجاب رورل سپورٹ پروگرام وہاڑی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر چودھری توقیر اکرام نے سجاگ کو بتایا کہ ضلع کے تمام 74 بنیادی مراکز صحت پی آر ایس پی کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 74 میں سے […]
آج کے ٹیکنالوجی جدید دور میں بچے ویڈیو گیمز، انٹرنیٹ، کیبل، ڈش، ٹی وی اور سمارٹ فونز کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں جس وجہ سے فزیکل کھیلوں کی سرگرمیاں کم ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ وہاڑی کے ایک نوجوان نے بچوں کو فزیکل کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک قدم اٹھایا جو آہستہ آہستہ سکلز اپ سپورٹس اکیڈمی کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ سکلز اپ سپورٹس اکیڈمی شرقی کالونی کی مین مارکیٹ میں واقع ہے جہاں 75 سے زائد بچے پانچ مختلف کھیلوں میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔ ایسی جدید سپورٹس اکیڈمیاں لاہور، کراچی یا اسلام آباد میں تو دیکھنے میں آتی ہے مگر وہاڑی […]
‘آئیے دیکھیئے ہم فروغ تعلیم کے لیے کیسے کوشاں ہیں’ 12 نومبر 2016 | 1:12 دوپہر احسان باری سکول میں دو ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں پنجاب میں سرکاری سکولوں کے باہر لکھا نظر آتا ہے جس پر نمایاں الفاظ میں لکھا ہوتا ہے، ‘آئیے دیکھیئے ہم کیسے فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں’ مگر کئی سرکاری سکول ایسے بھی ہیں جو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہاڑی کے تاریخی تعلیمی ادارے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا شمار بھی ایسے ہی چند سکولوں میں ہوتا ہے جو اپنی کارکردگی کے باعث جداگانہ پہچان رکھتا ہے۔ شہر کے عین وسط میں جناح روڈ […]
عمان میں گولڈ میڈلز جیتنے کے بعد اپنی ٹیم اور آفیشلز کے ہمراہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے سپورٹس میں حصہ لینے کو معیوب اور ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس گھٹن زدہ ماحول کے باوجود بھی وہاڑی شہر کی باہمت لڑکی کنول شازیہ بٹ نے عمان میں ہونے والی ایشین وومن پاور لفٹنگ چمپیئن شپ میں نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ اب وہ اولمپکس 2020ء میں گولڈ میڈل کے لیے پرعزم ہیں۔ شرقی کالونی وہاڑی کی 30 سالہ کنو ل شازیہ بٹ کا تعلق گاما پہلوان اور بھولو برادران کے خاندان سے ہے اوران کے بڑے بھائی سہیل بٹ بھی ریسلر ہیں جو ان کے کوچ ہیں۔ […]
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے سعیداحمدخان منیس نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجمن ارائیاں کے ضلعی صدر چودھری مقبول ارائیں، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری منیر احمد خان پہلون ،چےئرمین یوسی سید الطاف حسین شاہ، نواب احسن خان خاکوانی، صفدر عباس خان ماہنی، ملک ریاض مسوان، میاں وحید الرحمن، نوید انجم اور عبدالماجد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں سندھ کے عوام سے آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا بنانے کا وعدہ دیوانے کا خواب اور زمین بوس پارٹی کو باہر نکالنے کی […]
‘ماڈل کورٹس کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے’ 8 اپریل 2017 | 1:47 دوپہر مبشر مجید ضلع وہاڑی سمیت پنجاب کے چار اضلاع میں یکم فروری کو ماڈل کورٹس قائم کی گئی تھیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی عدالتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن انصاف کی امید لگائے سینکڑوں افراد کئی کئی سال تک کورٹ کچہری کی خاک چھانتے ہیں مگر کیس کی طوالت ناصرف انہیں مایوسی کی طرف لے جاتی ہے بلکہ وہ مالی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں۔ سائلین کی اسی پریشانی کا دراک کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سید منصور علی شاہ کے حکم پر وہاڑی سمیت پنجاب کے […]
رواں سال ڈسرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع وہاڑی کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ معیشت کو رواں دواں رکھنے میں شہریوں کی جانب سے ادا کیا جانے والا ٹیکس بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعے کی سطح پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر قائم کئے گئے ہیں جو لوگوں سے ٹیکس کی وصولی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ دوسری جانب ادائیگیوں کے حوالے سے شہری لیت و لعل کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ ملکی حالات کے پیش نظر کاروبار کی صورت حال زیادہ بہتر نہیں ہے۔ گزشتہ چند سالوں کی نسبت رواں سال ٹیکس جمع کرنے کے عمل میں بہتری آئی ہے اور ضلع وہاڑی کی […]