عام شہری ریسکیو محافظ بن سکتے ہیں: عبدالحق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عابد بھٹی کے مطابق ریسکیو 1122 نے ضلع وہاڑی میں مریض منتقلی سروس کے تحت ماہ فروری میں آر ایچ سی، تحصیل و ضلعی ہیڈکوراٹرز ہسپتال سے انتہائی تشویشناک حالت کے 333 مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ منتقل کیا ہے۔ ریسکیو 1122کی ایمبولینس مریضوں کی معمول کی منتقلی اور میت لیجانے کے لیے استعمال نہیں کی جاتی۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالحق کے مطابق کہ ریسکیو 1122 کا کمیونٹی ونگ عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ریسکیو 1122 میں بطور ریسکیو محافظ شمولیت اختیار کر کے عام شہری بھی محفوظ معاشرے […]
علاج ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے ہر سطح پر ہسپتال بنائے گئے ہیں وہاڑی میں بھی گزشتہ تین دہائیوں سے ضلع بھر کی عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملکی حالات میں تغیر آتا گیا اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے لیے انتہا پسند عناصر نے دہشت گردی کی کاروائیاں شروع کر دیں جس کے بعد ہر ادارے میں مناسب سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہاں روزانہ ہزاروں لوگ علاج معالجے کی غرض […]
وہاڑی کی تحصیل بورے والا تعلیم، کھیل اور ادبی حوالے سے بہت سی انفرادی خوبیوں سے مالا مال ہے۔ ادبی حوالے سے بورے والا میں بہت سی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ جن میں مجلس میاں محمد ایک ایسی ادبی تنظیم ہے۔ جس نے بہت سے نامور شعراء کو نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی سطح پر بھی اس شہر کی پہچان بنایا ہے۔ اس تنظیم کے ایک رکن شاعر محمود غزنی بھی ہیں۔ محمود غزنی 16 اکتوبر 1956ء میں بورے والا کے ایک محنت کش گھرانے میں پیدا ہوئے۔ میٹرک تک تعلیم ایم سی سکول بورے والا اور ایف اے گورنمنٹ کالج بورے والا سے کیا۔ اسی دوران انہوں نے بورے […]