405

آئندہ وہاڑی میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے جیتے گی: سعید خان منیس

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے سعیداحمدخان منیس نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انجمن ارائیاں کے ضلعی صدر چودھری مقبول ارائیں، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری منیر احمد خان پہلون ،چےئرمین یوسی سید الطاف حسین شاہ، نواب احسن خان خاکوانی، صفدر عباس خان ماہنی، ملک ریاض مسوان، میاں وحید الرحمن، نوید انجم اور عبدالماجد بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں سندھ کے عوام سے آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا بنانے کا وعدہ دیوانے کا خواب اور زمین بوس پارٹی کو باہر نکالنے کی ناکام کوشش ہے۔
آئندہ انتخاب میں سندھ حکومت حاصل کرنا بھی انتہائی مشکل ٹاسک ہوگا پی ٹی آئی قائدین کی غیر سنجیدگی اور الزام تراشی کی سیاست سے مسلم لیگ ن کو سیاسی فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ انتخابات میں بھی ہوگا۔
ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات کو افسران سے مثبت رویہ کے ساتھ قانونی دائرہ کے اندر رہ کر عوام کے مسائل حل کرنے چاہیں وہاڑی میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں میاں نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں مخالفین سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں انہوں نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر خود حملہ گھبرائے ہوئے بچے کھچے دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں