269

بانی ضلع میاں خورشید انورکی خدمات ناقابل فراموش ہیں: نیرب خورشید

بانی ضلع میاں خورشید انورکی خدمات ناقابل فراموش ہیں: نیرب خورشید

خورشید انور لائرز فورم کے سربراہ میاں نیرب خورشید نے نوجوان سیاسی کارکنوں، وکلاء اور کونسلرز بلدیہ کی طرف سے بانی ضلع کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسن اقبال چودھری، حسنین سلیم، راؤ عرفان الٰہی، چودھری عثمان شاہد، ڈاکٹر احسن رحمان بدھ، ڈاکٹر شاہ زین خالد، سیماب احمد میو، حافظ سلیمان لطیف، چودھری سرفراز احمد، حافظ عامر بلوچ، ڈاکٹر احمد بشیر خان ڈاہا، ڈاکٹر احسان دانش، ڈاکٹر شیخ شجاع الرحمٰن، کونسلرز بلدیہ چودھری نعیم خالد، نادر علی بھٹی، محمد حنیف سندھی ندیم شیروانی، شاہد نیاز بھٹو اور چودھری سجاد گجر سمیت دیگر کئی افراد موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں خورشید انور مرحوم نے پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت کی قرار داد پاس کرانے اور وہاڑی کو ضلع اور بے گھر افراد کے لیے پیپلز کالونی بنوانے کے تاریخی کارنامے سرانجام دیے ہیں۔
جنہیں عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے ڈگری کالج اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بنیاد کی وجہ سے ضلع کی سیاست میں آج بھی ان کا نام بڑے احترام سے لیا جاتا ہے۔
ایم پی اے میاں ثاقب خورشید انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے خالق پاکستان کی جماعت مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر عوام کی خدمت اور وہاڑی کو حقیقی طور پر ترقی یافتہ بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔
میاں نیرب خورشید نے مزید کہا کہ عوام اور علاقہ کی ترقی کے لیے کام کرنے والوں کی ہمیشہ بہت زیادہ مخالفت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی تاریخی مقبولیت سے گھبرا کر مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی مقبولیت میں کمی کی سازشیں کی جا رہی ہیں عوام ووٹ کی طاقت سے مخالفین کے منہ ہمیشہ کے لیے بند کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں