399

عائشہ نذیر جٹ نے وہاڑی چیمبر کا دورہ کیا

معروف سیاسی رہنما و بزنس وومن عائشہ نذیر جٹ نے وہاڑی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔

تقریب میں آصف علی چوہدری سینئر نائب صدر، سید شیراز رضا کاظمی نائب صدر، خالد محمود سابقہ صدر، غظنفر علی سابقہ سینئر نائب صدر، ملک اظہر اعوان، زاہد جاوید، اعظم خان، آصف رضا برانہ، شکیل نواز ڈھلوں، عابد مسعود، خورشید انور سیکرٹری جنرل اور بہت سے کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

عائشہ نذیر جٹ کے دورہ کا مقصد وہاڑی چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو’ انسٹیٹیوشن بلڈنگ’ پر تربیت دینا تھا۔

عائشہ نذیر جٹ نے اپنے لیکچر کے دوران بتایا کہ کِن اقدامات کی بنا پر اپنے چھوٹے کاروبار کو ایک بڑے بزنس میں بدل سکتے ہیں۔ اور کیسے ہم ایک کمپنی کو گروپ آف کمپنیز میں لا سکتے ہیں۔ اور اسی طرح ایک نیشنل کمپنی کو اپنی محنت اور کوشش سے ایک انٹرنیشنل کمپنی میں ترقی دلا سکتے ہیں۔

عائشہ نذیر جٹ نے اپنے سیشن میں کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں سب سے اہم بات جو ادارے کی ترقی میں قلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ وہ ہے ادارے کے سربراہ کا اپنے جونیئرز کیساتھ حسنِ سلوک۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کسی بھی کاروبار سے منسلک ہوں بہت ضروری ہے کہ ہمیں اپنے کاروبار میں حالات کے مطابق جدت لاتے رہنا چاہیے۔

صدر وہاڑی چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری چوہدری عبدالرؤف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ضلع میں اتنے ہونہار لوگ ہیں جو دوسروں کیلئے مشعلِ راہ بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں