پاکستان مسلم لیگ ن کی سرکاری مشینری اور وسائل کا استعمال عوام کی ہمدردیاں نہیں حاصل کر سکتا۔
حلقے کے ووٹرز پر مختلف حربوں سے دباؤ ڈال کر ان کی وفا داریاں تبدیل کروانے کے لیے حکومتی نمائندوں کو پی ٹی آئی ورکرز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اگر حکومتی مشینری نے ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 232 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی امیدوار عوامی ردعمل دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن ن لیگ کی ساڑھے تین سالہ دور کی کارکردگی کا پول کھول دے گا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ میں خواتین کی طرف سے انہیں جو پیار، خلوص اور پذیرائی ملی ہے ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔