370

میاں ثاقب خورشید نے ضلع کچہری میں ٹف ٹائل منصوبے کا افتتاح کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے ڈسٹرکٹ بار میں سولنگ کی جگہ ٹف ٹائل منصوبہ مکمل ہونے پر وکلاء کی طرف سے منعقدہ اظہار تشکر تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ملک شبیر اعوان، مسعود ظفر چودھری، شیخ مجید سالک، چودھری شہزاد نواز، میاں افضل برکات، میاں غفور احمد، ندیم اکرم، پرویز چودھری، محمد نذیر، محمد اکرم تارڑ، عمران حیدری، رفاقت علی شاہ، محمد اکرم ربانی، عبداللہ خان، زاہد سرویا، نوازش علی گجر، رائے محمد یار کھرل، علی رضا چودھری، چودھری محمد اسلم گجر، طاہر محمود جوئیہ، عادل سیٹھی، چودھری نعیم خالد، رائے نور کھرل، چودھری سعید و دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری سسٹم کو تقویت دینے کے لیے وکلاء نے ہر فورم پر اپنا کلیدی کردار ادا کیا وکلاء اپنے کالے کوٹ کے تقدس کو قدغن سے بچانے کے لیے اپنے پیشے سے مخلص ہیں۔

اسمبلیوں کے بنائے گئے قوانین پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کروا کر عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور جمہوریت کے تحفظ میں وکلاء کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف وکلاء برادری کو اپنا ساتھی تصور کرتے ہیں وکلاء کالونی اور بار کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
میاں ثاقب خورشید نے بتایا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے انہوں نے وہاڑی بار کے ہال کی تزئین و آرائش اور فرنیچر کے لیے 25 لاکھ مانگے ہیں جو طلب کردہ ضروری کاغذات تخمینہ لاگت فراہم کرنے پر مل جائیں گے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ بار میں سیوریج لائن اور بقیہ ٹف ٹائل لگنے کا کام مئی میں شروع ہوجائے گا وکلاء کالونی کی قانونی رکاوٹیں دور ہوتے ہی تمام ترقیاتی کام شروع کروا دیے جائیں گے۔

صدر بار راؤ شیراز رضا، جنرل سیکرٹری رائے محمد عامر اسلم اور اختر ندیم ایڈووکیٹ نے وہاڑی بار کی تعمیر و ترقی میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں