126

جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: مرزا رحمت علی

ایس ایچ او تھانہ لڈن مرزا رحمت علی بابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے جرائم کے خاتمہ کے لیے مجرموں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کررہی ہے۔
میں اپنے تھانہ کی حدود میں کسی کو بھی کسی شریف اور عزت مند شہری کی عزت اچھالنے نہیں دوں گا جو بھی زیادتی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کے احکامات کے مطابق 24 گھنٹے سائلین کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں اور مجھ سے ملنے کے لئے کسی کو انتظار کرنے کی ضرورت کرنی پڑے گی اور نا کسی سفارش کی۔
تھانہ میں تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت تھانہ میں درج مقدمات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی سنی سنائی باتوں پر نہ جائیں اور جرائم کے خاتمہ میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جرم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں