295

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نےطالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کمیٹی روم میں پنجاب حکومت کے ‘زیور تعلیم پروگرام’ کے سلسلے میں طالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے۔
ایس این اے شیخ خرم سلیم اور ڈی ڈی ای او سیکنڈری اسرارالحق لنگاہ بھی اس دوران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکو مت بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس مقصد کے تحت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کی طالبات کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ دو سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا اس وظیفہ کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے زیور تعلیم پروگرام کے تحت خدمت کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کا مقصد بچیوں کے تعلیمی اخراجات والدین پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔
ضلع وہاڑی میں 36 ہزار طالبات کو زیور تعلیم پروگرام کے تحت ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے تا کہ یہ بچیاں مالی مشکلات کے باعث اپنے تعلیم ادھوری نہ چھوڑیں۔
قبل ازیں طالبات اور ان کے والدین نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں لاہور میں ہونے والی مرکزی تقریب میں وزیراعلیٰ کا خطاب سنا طالبات اور ان کے والدین نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن شوکت علی طاہر کے ہمراہ طالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں