عام شہری ریسکیو محافظ بن سکتے ہیں: عبدالحق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عابد بھٹی کے مطابق ریسکیو 1122 نے ضلع وہاڑی میں مریض منتقلی سروس کے تحت ماہ فروری میں آر ایچ سی، تحصیل و ضلعی ہیڈکوراٹرز ہسپتال سے انتہائی تشویشناک حالت کے 333 مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ منتقل کیا ہے۔ ریسکیو 1122کی ایمبولینس مریضوں کی معمول کی منتقلی اور میت لیجانے کے لیے استعمال نہیں کی جاتی۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالحق کے مطابق کہ ریسکیو 1122 کا کمیونٹی ونگ عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ریسکیو 1122 میں بطور ریسکیو محافظ شمولیت اختیار کر کے عام شہری بھی محفوظ معاشرے […]
دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے لیے ایک ارب دو کروڑ 30 لاکھ کی منظوری ایم این اے سعید احمد خان منیس نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کے ہمراہ ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کی عمارت کا معائنہ کیا۔ ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز سید منصور علی شاہ نے منصوبہ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 100 ایکڑ پر مشتمل دانش سکول کے منصوبہ کی 10 ہزار فٹ طویل چار دیواری کا نو ہزار فٹ حصہ تعمیر کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، تعمیراتی کام کو آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کر کے کام شروع […]
جلہ جیم کے رہائشی مقامی بزرگ کے مطابق یہ حویلی تقریباً 180 سال پرانی ہے تحصیل میلسی کے علاقے جلہ جیم میں ہندوستان کے مشہور دت خاندان کی تاریخی حویلی واقع ہے جو اپنے مخصوص اور دیدہ زیب طرز تعمیر کی بدولت اپنی مثال آپ ہے مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے حویلی کی تاریخی عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی قدیم ترین تحصیل ہے جہاں آبادی اور انسانی تاریخ کے کئی سو سال پرانے قدیم آثار ملتے ہیں۔ میلسی میں اورنگزیب عالمگیر کی بنائی ہوئی مساجد ملک واہن اور جلہ جیم میں واقع ہیں اس کے علاوہ وہاڑی کے پہلے حکمران […]
‘آئیے دیکھیئے ہم فروغ تعلیم کے لیے کیسے کوشاں ہیں’ 12 نومبر 2016 | 1:12 دوپہر احسان باری سکول میں دو ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں پنجاب میں سرکاری سکولوں کے باہر لکھا نظر آتا ہے جس پر نمایاں الفاظ میں لکھا ہوتا ہے، ‘آئیے دیکھیئے ہم کیسے فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں’ مگر کئی سرکاری سکول ایسے بھی ہیں جو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہاڑی کے تاریخی تعلیمی ادارے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا شمار بھی ایسے ہی چند سکولوں میں ہوتا ہے جو اپنی کارکردگی کے باعث جداگانہ پہچان رکھتا ہے۔ شہر کے عین وسط میں جناح روڈ […]
خواتین کی آبادی ہماری ملک کی نصف آبادی سے زیادہ ہے اور اس دور میں تفریح کی سہولیات خواتین کا بھی بنیادی حق ہے۔ وہاڑی کو پارکوں کا شہر کہا جاتا ہے مگر خواتین کے نام پر مختص واحد چاندنی پارک کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور یہ پارک بلدیہ کی عدم توجہی، وسائل کی عدم دستیابی اور عملے کی کمی کی وجہ سے کسی اجڑے گلشن کا منظر پیش کررہا ہے۔ بلدیہ سے ملنے والی معلومات کے مطابق جناح روڈ پر سنہ 1987ء میں چیئرمین بلدیہ چوہدری ظفر اقبال کے دور میں خواتین کے لیے مخصوص چاندنی پارک قائم ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح 6 مارچ 1987ء […]
پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ لائبریری 28 مارچ 2017 | 11:00 دوپہر احسان باری میلسی سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر علاقہ سردار پور جھنڈیر میں واقع لائبریری تقریباً سوا سو سال پرانی ہے۔ 1890ء میں سردار پور جھنڈیر کے ایک زمیندار ملک غلام محمد کا علم سے ربط شروع ہو کر لفظوں سے محبت اور پھر کتابوں سے محبت میں تبدیل ہوتا گیا۔ ملک غلام محمد کی آمدنی کا بڑا حصہ کتب کی خریداری پہ صرف ہوتا تھا۔ 1936ء تک انہوں نے ہزاروں کتابیں جمع کر لیں اور جب ملک غلام محمد اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے تو علم و ادب کا یہ خزانہ اپنے نواسے میاں […]
میلسی کی بادشاہی مسجد 10 اپریل 2017 | 5:33 شام مرید عباس خاور وہاڑی کی تحصیل میلسی سے دس کلومیٹر دور وہاڑی روڈ پر بستی ملک واہن صدیوں سے آباد ہے۔ اس آبادی میں چھٹے مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے عہد میں گورنر لداخ کے حکم پر ایک مسجد بنائی گئی جسے بادشاہی مسجد کا نام دیا گیا۔ لوگ بتاتے ہیں کہ یہاں ملک واہن ایک تباہ شدہ ٹیلہ ہے جس پر کسی وقت میں پورا شہر آباد تھا۔ ستارویں صدی عیسوی کے آخر اور اٹھارویں صدی کے آغاز میں یہاں بادشاہی مسجد اور صوفی بزرگ خواجہ ابوبکر کا مزار بنایا گیا۔ 1671 تا 1673 میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے […]
رواں سال ڈسرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع وہاڑی کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ معیشت کو رواں دواں رکھنے میں شہریوں کی جانب سے ادا کیا جانے والا ٹیکس بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعے کی سطح پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر قائم کئے گئے ہیں جو لوگوں سے ٹیکس کی وصولی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ دوسری جانب ادائیگیوں کے حوالے سے شہری لیت و لعل کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ ملکی حالات کے پیش نظر کاروبار کی صورت حال زیادہ بہتر نہیں ہے۔ گزشتہ چند سالوں کی نسبت رواں سال ٹیکس جمع کرنے کے عمل میں بہتری آئی ہے اور ضلع وہاڑی کی […]
پرائیویٹ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں اور لاری اڈے پر سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں میونسپل کمیٹی کے اہل کاروں کی سرپرستی میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹروں نے پروونشل ہائی وے کی جگہ پر ویگن اور ٹیکسی سٹینڈ قائم کر رکھے ہیں۔ سرکاری عملہ ناجائز ٹرانسپورٹ کے اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے مسافروں کو سییکورٹی خدشات ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریاض گجر نے حکومتی احکامات کی روشنی میں اڈوں کا معائنہ کیا تو بسیں اور ویگنیں کھڑی کرنے کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کے پاس زاتی جگہ موجود نہ تھی نقشہ میں جو جگہ اڈے منظور کرواتے ہوئے پارکنگ […]