76

ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ جیل

ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ملک محمد عاصم نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا معائنہ کیا۔

اس دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 16 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا انہوں نے ویمن بارک، نو عمر وارڈ اور جیل ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔

ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ملک محمد عاصم نے جیل کے حفاظتی نظام کو بھی چیک کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اورجیل انتظامات بہتر کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کی کاوشوں کو سراہا اس دورا ن سول جج فیصل محمود ، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرفراز احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں