ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ 10 ہزار سے زائد کالز موصول
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 وہاڑی ڈاکٹر عابد حسین کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو کنٹرول روم میں کل 10 ہزار 55 ٹیلیفون کالز موصول ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں صرف 945 کالز ایمرجنسی سے متعلق تھیں جن پر ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو فوری امداد فراہم کی گئی۔
ان میں 350 ٹریفک حادثات، نو آگ لگنے کے واقعات، 39 کرائم کیسز، دو پانی میں ڈوبنے کے اور میڈیکل ایمرجنسی و دیگر حادثات کے 545 واقعات شامل ہیں۔
ڈاکٹر عابد حسین ظفر کے مطابق ان تمام واقعات میں 528 متاثرین کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔