عام شہری ریسکیو محافظ بن سکتے ہیں: عبدالحق
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عابد بھٹی کے مطابق ریسکیو 1122 نے ضلع وہاڑی میں مریض منتقلی سروس کے تحت ماہ فروری میں آر ایچ سی، تحصیل و ضلعی ہیڈکوراٹرز ہسپتال سے انتہائی تشویشناک حالت کے 333 مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ منتقل کیا ہے۔
ریسکیو 1122کی ایمبولینس مریضوں کی معمول کی منتقلی اور میت لیجانے کے لیے استعمال نہیں کی جاتی۔
ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالحق کے مطابق کہ ریسکیو 1122 کا کمیونٹی ونگ عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ریسکیو 1122 میں بطور ریسکیو محافظ شمولیت اختیار کر کے عام شہری بھی محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے ریسکیو 1122کی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں