150

ناجائز قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، عمر سعید ملک

تھانہ لڈن کے علاقہ میں مبینہ قبضہ کے معاملہ میں اشفاق دولتانہ مرحوم کی بیوہ شہلاء گیلانی کی درخواست پر تھانہ لڈن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی۔

درخواست کے مطابق مقدمہ نمبر 256/17 بجرم بی۔ 379/506  ت پ تھانہ لڈن درج رجسٹر کیا گیا۔

مبینہ قبضہ کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی خواہ فریقین کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں تاہم خاندانی اراضی کی تقسیم کا معاملہ محکمہ مال کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔

ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ لڈن پولیس پر مبینہ الزامات کی انکوائری کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن زبیدہ پروین کی سربراہی میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

جوکہ مبینہ قبضہ اور لڈن پولیس پر لگائے گئے الزامات کی باریک بینی سے چھان بین کر کے 100 فیصد میرٹ پر تفصیلی رپورٹ پانچ یوم میں پیش کرے گی جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

پولیس کی ذمہ داری ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مظلوم کی داد رسی کرے اور حق دار کو اس کا حق دلائے۔قانون شکنی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں