124

وہاڑی ادبی حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے: ریاض احمد سَرا

غالب اکیڈمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ ریاض احمد سَرا ایڈووکیٹ نے ایک ملاقات میں نمائندہ سجاگ سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کے علاوہ وہاڑی کی سر زمین ادبی حوالے سے بھی منفرد مقام رکھتی ہے۔ جہاں نثر اور شعر دونوں میں بے شمار اہل قلم ادبی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی کی دہائی سے غلام رسول انصاری نے وہاڑی میں فروغ ادب کا سلسلہ شروع کیا اسے آج تک سینئر و نوجوان شعراء آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس ضمن میں ڈاکٹر وسیم عباس، شبیر احمد جعفری،ڈاکٹر اکرم عتیق، ادریس بادل، محمد اکرم باجوہ کے نام قابل ذکر ہیں اور شاعری کے حوالے سے ان کی کتب بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر دور میں اہل قلم نوجوانوں کی تربیت و اصلاح کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے ادا کر رہے ہیں۔ اور آج بھی متعدد ادبی تصانیف کی اصلاح و تدوین میں مصروف عمل ہیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ زمانے طالب علمی سے شعر و ادب سے وابستہ ہوں اور ادب کی خدمت اور آبیاری کرتے ہوئے چالیس سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے ۔ہمیشہ ادب کے فروغ کے لیے مثبت انداز میں کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں