شہر کی مختلف شاہرات پر ان گنت یو ٹرن حادثات میں آضافے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ وی چوک اور کشمیر چوک میں تاحال ٹریفک مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔
شہریوں محمد فاروق چودھری ، امام اسماعیل ، عبداللہ بھٹی سمیت دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں ہر پٹرول پمپ اور متعدد بڑی دوکانوں کے سامنے کلب روڈ اور ملتان روڈ پر یو ٹرن بنا دیے گئے۔
جس کی وجہ سے مین روڈ پر چلتی تیز رفتار ٹریفک کی زد میں موٹر سائیکل اور سست رو گاڑیوں چلانے والے آجاتے ہیں ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ وی چوک میں کثیر الاطراف ٹریفک ہے جس میں ملتان روڈ سے بوریوالہ روڈ اور جنرل بس سٹینڈ کی طرف جانے کا راستہ ایک ہی ہے۔
جہاں متعدد بار غلط فہمی سے حادثات پیش آ چکے ہیں اسی طرح بوریوالہ سے آتی ہوئی ٹریفک کو ملتان روڈ کی جانب جانی ہوتی ہے اس میں جنرل بس سٹینڈ کی طرف جانے والی ٹریفک خلل ڈالتی چوک میں وسیع جگہ ہونے کے باوجود روزانہ چھوٹے بڑے حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔
جب کہ کشمیر چوک کی صورتحال بھی اس سے مختلف نہیں ہے کیونکہ شہر کی جانب سے یوٹرن کو چوک سے فاصلے پر ہو نا چاہئے جبکہ وہ چوک کے بالکل ساتھ بنا دیا گیا ہے ۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے باقاعدہ نقشے کے تحت دونوں بڑے چوکوں کی تعمیر نو کرائی جائے اور غیر ضروری یو ٹرن ختم کرا کے حادثات میں کمی کی کوشش کی جائے
172