کاٹن کنگ کی مجموعی زرعی پیداوار کیا رہی۔۔۔

کاٹن کنگ کی مجموعی زرعی پیداوار کیا رہی۔۔۔

20 جون 2017 | 5:34 شام مبشر مجید ضلع وہاڑی کی 80 فیصد آبادی کا براہ راست انحصار زراعت پر ہے۔ 1998میں پورے صوبہ سندھ سے زیادہ کپاس پیدا کر کے کاٹن کنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے ضلع وہاڑی کی 80 فیصد آبادی کا براہ راست انحصار زراعت پر ہے۔ کپاس، گندم، مکئی، کماد اور چاول کا شمار ضلع کی بڑی فصلوں میں ہوتا ہے اس کے علاوہ سبزیاں اور پھل پیدا کرنے میں بھی وہاڑی پنجاب بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ضلع وہاڑی کا کل رقبہ 10 لاکھ 80 ہزار 622 ایکڑ ہے جس میں نو لاکھ 78 ہزار 180 ایکڑ قابل کاشت ہے۔ اگر تحصیل کے حساب سے دیکھا جائے تو […]

‘ماڈل کورٹس کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے’

‘ماڈل کورٹس کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے’

‘ماڈل کورٹس کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئی ہے’ 8 اپریل 2017 | 1:47 دوپہر مبشر مجید ضلع وہاڑی سمیت پنجاب کے چار اضلاع میں یکم فروری کو ماڈل کورٹس قائم کی گئی تھیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی عدالتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن انصاف کی امید لگائے سینکڑوں افراد کئی کئی سال تک کورٹ کچہری کی خاک چھانتے ہیں مگر کیس کی طوالت ناصرف انہیں مایوسی کی طرف لے جاتی ہے بلکہ وہ مالی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں۔ سائلین کی اسی پریشانی کا دراک کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سید منصور علی شاہ کے حکم پر وہاڑی سمیت پنجاب کے […]

سپیرئیر کالج وہاڑی میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول

سپیرئیر کالج  وہاڑی میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول

ملکی ثقافت کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کو ثقافت کے قریب لانے کے لیے متعدد تعلیمی ادارے کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں جس سے نئی نسل کو اپنی روایات اور رسم و رواج کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ سپیرئیر کالج وہاڑی میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے علاوہ طلبہ کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کالج کے تمام طلباء کو دو ہاؤسز بنائے گئے جن میں طلباء کے دو ہاؤس امجد اور قمر ہاؤس اور اسی طرح طالبات کے سعدیہ اور جویریہ کے نام سے الگ الگ ہاؤس بنائے گئے تھے۔ سعدیہ […]

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نےطالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نےطالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کمیٹی روم میں پنجاب حکومت کے ‘زیور تعلیم پروگرام’ کے سلسلے میں طالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے۔ ایس این اے شیخ خرم سلیم اور ڈی ڈی ای او سیکنڈری اسرارالحق لنگاہ بھی اس دوران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکو مت بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس مقصد کے تحت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کی طالبات کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ دو سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا اس وظیفہ کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے زیور […]

ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ جیل

ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ جیل

ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ملک محمد عاصم نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا معائنہ کیا۔ اس دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 16 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا انہوں نے ویمن بارک، نو عمر وارڈ اور جیل ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ملک محمد عاصم نے جیل کے حفاظتی نظام کو بھی چیک کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اورجیل انتظامات بہتر کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کی کاوشوں کو سراہا اس دورا ن سول جج فیصل محمود ، […]

وہاڑی کی باہمت طالبہ: فرحانہ حنیف

وہاڑی کی باہمت طالبہ: فرحانہ حنیف

ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کے لیے تعلیم حاصل کرنا تو دور اپنی زندگی کی گاڑی چلانے میں بھی بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر ایسے میں وہ اپنی تمام تر توانائیاں حصول تعلیم کے لیے صرف کرتے ہیں اس سے بڑی ہمت کی مثال معاشرے میں ملنا مشکل ہے۔ ایسی ہی ایک باہمت طالبہ ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں 97 ڈبلیو بی کی رہائشی فرحانہ حنیف ہے جو دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہونے کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ہاتھ نہ ہونے کے باوجود اپنے الفاظ کو خاموش نہیں ہونے دیا اور بائیں پاؤں سے لکھ کر […]

وی ایچ 327: کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی کا شاہکار

وی ایچ 327: کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی کا شاہکار

ضلع وہاڑی کو کپاس کی پیداوار کے حوالے سے ملک بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور یہاں کپاس پر تحقیق کے لیے قائم کیا گیا ادارہ ‘کاٹن ریسرچ اسٹیشن’ کپاس کی بہتر پیداوار کی حامل اقسام تیار کر کے کسانوں کو فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی آئی جس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک کپاس کی بہتر اقسام کی عدم دستیابی بھی ہے۔ کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی نے کپاس کی بہتر اقسام تیار کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے اور بی ٹی ورائٹی وی-ایچ 327 تیار کی جو دیگر اقسام کے مقابلے میں بہتر اور […]

ناجائز قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، عمر سعید ملک

ناجائز قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، عمر سعید ملک

تھانہ لڈن کے علاقہ میں مبینہ قبضہ کے معاملہ میں اشفاق دولتانہ مرحوم کی بیوہ شہلاء گیلانی کی درخواست پر تھانہ لڈن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی۔ درخواست کے مطابق مقدمہ نمبر 256/17 بجرم بی۔ 379/506  ت پ تھانہ لڈن درج رجسٹر کیا گیا۔ مبینہ قبضہ کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی خواہ فریقین کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں تاہم خاندانی اراضی کی تقسیم کا معاملہ محکمہ مال کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔ ڈی پی […]

عائشہ نذیر جٹ نے وہاڑی چیمبر کا دورہ کیا

عائشہ نذیر جٹ نے وہاڑی چیمبر کا دورہ کیا

معروف سیاسی رہنما و بزنس وومن عائشہ نذیر جٹ نے وہاڑی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ تقریب میں آصف علی چوہدری سینئر نائب صدر، سید شیراز رضا کاظمی نائب صدر، خالد محمود سابقہ صدر، غظنفر علی سابقہ سینئر نائب صدر، ملک اظہر اعوان، زاہد جاوید، اعظم خان، آصف رضا برانہ، شکیل نواز ڈھلوں، عابد مسعود، خورشید انور سیکرٹری جنرل اور بہت سے کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ عائشہ نذیر جٹ کے دورہ کا مقصد وہاڑی چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو’ انسٹیٹیوشن بلڈنگ’ پر تربیت دینا تھا۔ عائشہ نذیر جٹ نے اپنے لیکچر کے دوران بتایا کہ کِن اقدامات کی بنا پر اپنے چھوٹے کاروبار کو […]

ہمارا عزم وہاڑی کو زرعی برآمدات میں اول نمبر پر لانا ہے

ہمارا عزم وہاڑی کو زرعی برآمدات میں اول نمبر پر لانا ہے

کسی بھی کاروبار میں نت نئے طریقوں کو متعارف کرائے بغیر ترقی ممکن نہیں کیونکہ اب روایتی طرز تجارت پر انحصار کرنا ترقی کے راستے روکنے کے مترادف ہے۔ علاقے میں تجارت کے فروغ اور تاجروں کو دریش ممکنہ مسائل کے حل کے لیے حکومت کی وزارتِ تجارت کے تحت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کیے گئے ہیں۔ “کسی بھی علاقے میں چیمبر آف کامرس کا مقصد علاقہ کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور دوکانداروں کو درپیش مسائل حل کرنا، ان کے کاروبار میں بہتری کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا، تاجروں اور کاشتکاروں کو مختلف مسائل اور ٹیکنالوجی کے  بارے میں مہارت فراہم کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔” […]