ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ 10 ہزار سے زائد کالز موصول

ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ 10 ہزار سے زائد کالز موصول

ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ 10 ہزار سے زائد کالز موصول ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 وہاڑی ڈاکٹر عابد حسین کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو کنٹرول روم میں کل 10 ہزار 55 ٹیلیفون کالز موصول ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں صرف 945 کالز ایمرجنسی سے متعلق تھیں جن پر ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو فوری امداد فراہم کی گئی۔ ان میں 350 ٹریفک حادثات، نو آگ لگنے کے واقعات، 39 کرائم کیسز، دو پانی میں ڈوبنے کے اور میڈیکل ایمرجنسی و دیگر حادثات کے 545 واقعات شامل ہیں۔ ڈاکٹر عابد حسین ظفر کے مطابق ان تمام واقعات میں 528 متاثرین کو […]

وہاڑی کے بے ہنگم چوک اور بے جا یوٹرن حادثات کا سبب بن گئے

وہاڑی کے بے ہنگم چوک اور بے جا یوٹرن حادثات کا سبب بن گئے

شہر کی مختلف شاہرات پر ان گنت یو ٹرن حادثات میں آضافے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ وی چوک اور کشمیر چوک میں تاحال ٹریفک مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔ شہریوں محمد فاروق چودھری ، امام اسماعیل ، عبداللہ بھٹی سمیت دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں ہر پٹرول پمپ اور متعدد بڑی دوکانوں کے سامنے کلب روڈ اور ملتان روڈ پر یو ٹرن بنا دیے گئے۔ جس کی وجہ سے مین روڈ پر چلتی تیز رفتار ٹریفک کی زد میں موٹر سائیکل اور سست رو گاڑیوں چلانے والے آجاتے ہیں ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ وی چوک میں کثیر الاطراف ٹریفک ہے جس میں […]

وہاڑی ادبی حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے: ریاض احمد سَرا

وہاڑی ادبی حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے: ریاض احمد سَرا

غالب اکیڈمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ ریاض احمد سَرا ایڈووکیٹ نے ایک ملاقات میں نمائندہ سجاگ سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کے علاوہ وہاڑی کی سر زمین ادبی حوالے سے بھی منفرد مقام رکھتی ہے۔ جہاں نثر اور شعر دونوں میں بے شمار اہل قلم ادبی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی کی دہائی سے غلام رسول انصاری نے وہاڑی میں فروغ ادب کا سلسلہ شروع کیا اسے آج تک سینئر و نوجوان شعراء آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ڈاکٹر وسیم عباس، شبیر احمد جعفری،ڈاکٹر اکرم عتیق، ادریس بادل، محمد اکرم باجوہ کے نام قابل ذکر ہیں اور شاعری […]

سپیرئیر کالج وہاڑی میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول

سپیرئیر کالج  وہاڑی میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول

ملکی ثقافت کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کو ثقافت کے قریب لانے کے لیے متعدد تعلیمی ادارے کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں جس سے نئی نسل کو اپنی روایات اور رسم و رواج کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ سپیرئیر کالج وہاڑی میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے علاوہ طلبہ کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کالج کے تمام طلباء کو دو ہاؤسز بنائے گئے جن میں طلباء کے دو ہاؤس امجد اور قمر ہاؤس اور اسی طرح طالبات کے سعدیہ اور جویریہ کے نام سے الگ الگ ہاؤس بنائے گئے تھے۔ سعدیہ […]

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نےطالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نےطالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کمیٹی روم میں پنجاب حکومت کے ‘زیور تعلیم پروگرام’ کے سلسلے میں طالبات میں خدمت کارڈ تقسیم کیے۔ ایس این اے شیخ خرم سلیم اور ڈی ڈی ای او سیکنڈری اسرارالحق لنگاہ بھی اس دوران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکو مت بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس مقصد کے تحت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کی طالبات کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ دو سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا اس وظیفہ کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے زیور […]

وی ایچ 327: کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی کا شاہکار

وی ایچ 327: کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی کا شاہکار

ضلع وہاڑی کو کپاس کی پیداوار کے حوالے سے ملک بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور یہاں کپاس پر تحقیق کے لیے قائم کیا گیا ادارہ ‘کاٹن ریسرچ اسٹیشن’ کپاس کی بہتر پیداوار کی حامل اقسام تیار کر کے کسانوں کو فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی آئی جس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک کپاس کی بہتر اقسام کی عدم دستیابی بھی ہے۔ کاٹن ریسرچ اسٹیشن وہاڑی نے کپاس کی بہتر اقسام تیار کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے اور بی ٹی ورائٹی وی-ایچ 327 تیار کی جو دیگر اقسام کے مقابلے میں بہتر اور […]

ناجائز قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، عمر سعید ملک

ناجائز قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، عمر سعید ملک

تھانہ لڈن کے علاقہ میں مبینہ قبضہ کے معاملہ میں اشفاق دولتانہ مرحوم کی بیوہ شہلاء گیلانی کی درخواست پر تھانہ لڈن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی۔ درخواست کے مطابق مقدمہ نمبر 256/17 بجرم بی۔ 379/506  ت پ تھانہ لڈن درج رجسٹر کیا گیا۔ مبینہ قبضہ کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی خواہ فریقین کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں تاہم خاندانی اراضی کی تقسیم کا معاملہ محکمہ مال کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔ ڈی پی […]

ہمارا عزم وہاڑی کو زرعی برآمدات میں اول نمبر پر لانا ہے

ہمارا عزم وہاڑی کو زرعی برآمدات میں اول نمبر پر لانا ہے

کسی بھی کاروبار میں نت نئے طریقوں کو متعارف کرائے بغیر ترقی ممکن نہیں کیونکہ اب روایتی طرز تجارت پر انحصار کرنا ترقی کے راستے روکنے کے مترادف ہے۔ علاقے میں تجارت کے فروغ اور تاجروں کو دریش ممکنہ مسائل کے حل کے لیے حکومت کی وزارتِ تجارت کے تحت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کیے گئے ہیں۔ “کسی بھی علاقے میں چیمبر آف کامرس کا مقصد علاقہ کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور دوکانداروں کو درپیش مسائل حل کرنا، ان کے کاروبار میں بہتری کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا، تاجروں اور کاشتکاروں کو مختلف مسائل اور ٹیکنالوجی کے  بارے میں مہارت فراہم کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔” […]

وہاڑی کا ‘سیف سٹی پراجیکٹ’

ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کو وہاڑی میں تعینات چھ ماہ ہو گئے جس دوران انہوں نے وہاڑی میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے چند اقدامات کیے۔ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو پُر کرنے کے لیے انہوں نے بہت سے اقدام کئے جس سے جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں ڈی پی او نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز میں ایک […]

ویکسین کی فراہمی میں وہاڑی کا پہلا نمبر

ویکسین کی فراہمی میں وہاڑی کا پہلا نمبر

وہاڑی میں سانپ کے ڈسے اور کتے کاٹے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے ویکسین کی بر وقت فراہمی کے لیے  اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ واضع رہے جو ضلعی محکمہ صحت کے مطابق باقی اضلاع میں ویکسین کی کمی ہے جبکہ وہاڑی واحد ضلع  ہے جہاں ویکسین موجود ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے بتایا کہ ویکسین کی دستیابی کے باعث  گزشتہ چھ ماہ میں سانپ اور کتے کے  کاٹے کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سیلاب کے آثار نمایاں […]